Thursday, 9 November 2017

Hadees

Aj ka topic ha hadees

شقیق سے مروی ہے کہ میں عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا: اگر ایک شخص کو جنابت ہو اور ایک مہینے تک پانی نہ پائےکیا وہ تیمّم کرلے اور نماز پڑھے۔عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ تیمّم نہ کرے اگرچہ ایک مہینے تک پانی نہ پائے ( اور نماز موقوف رکھے ) تب ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر تم اس آیت کو کیا کرو گے جو سورت مائدہ میں ہے۔ اگر تم پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی پر تیمّم کرلو۔ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر ان لوگوں کو جنابت میں تیمم کی اجازت دی جائے تو عنقریب ایسا ہوگا جب اُن کو پانی ٹھنڈا معلوم ہوگا وہ مٹی سے تیمم �


سعید بن عبدالرحمٰن بن ابزی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد نے کہا: ایک شخص حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا اگر مجھ کو جنابت ہو اور پانی نہ ملے تو کیا کروں حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا: تم کو یاد نہیں ہم تم دونوں ایک سفر میں تھے (اور ہمیں جنابت ہوئی) تم نے تو نماز ہی نہیں پڑھی اور میں مٹی میں لوٹ پوٹ ہوا اور نماز پڑھ لی۔ پھر میں نے نبیﷺ سے یہ بیان کیا ۔ آپﷺ نے فرمایا: تمہارے لیے اتنا کافی تھا پھر آپﷺ نے اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر ماریں اور ان کو پُھونک دیا پھر منہ اور دونوں ہاتھوں پر مسح کرلیا ۔

No comments: